زرداری کرپشن اور چوری کے سنگین مقدمات میں گرفتار ہوئے ، شوکت یوسفز ئی

زرداری کرپشن اور چوری کے سنگین مقدمات میں گرفتار ہوئے ، شوکت یوسفز ئی

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنا اس کو کرپشن کا سر ٹیفکیٹ جاری کرنا ہے۔آصف زرداری معمولی کیس میں نہیں بلکہ غریب عوام کے ٹیکس اور ملک کا پیسہ چوری کرنے کے الزام میں جیل گئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام اور ملک کے پیسے، عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی کیلئے استعمال کر رہی ہے۔ صوبائی حکومت لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی، صحت ، تعلیم اور مواصلات کیلئے بہترین راستوں اور سٹرکوں کیلئے عملی سکیمیں بنا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شانگلہ وفود سے ملاقات اور زرداری کے پروڈکشن آرڈرکے اجراءپر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ زرداری کرپشن اور چوری کے سنگین مقدمات میں گرفتار ہوئے ہیں۔ اس نے ایک فرد سے نہیں بلکہ پوری قوم سے چوری کی ہے۔ ممبر ان قومی اسمبلی کو عوام نے اپنی خدمت کیلئے ووٹ دیا نہ کہ چوروں کی حفاظت دینے کیلئے۔ پیپلز پارٹی والے اسمبلی میں عوام کی خدمت کیلئے آواز ا±ٹھانے کی بجائے چوروں کو چھڑانے کیلئے ہنگامہ آرائیاں کر رہے ہیں۔ شانگلہ وفود سے ملاقات کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ عوام کی بہتری پر لگا رہی ہیں۔ لوگوں کو بہترین صحت کی سہولیات، صاف پانی کی فراہمی، راستوں اور سڑکوں کی حالت بہتر بنانا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ شانگلہ کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی اور وہاں پر راستوں کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے شانگلہ کے عوام کی خواہشات کے مطابق ترقیاتی منصوبے جاری کر رہے ہیں جس سے ضلع شانگلہ کی محرومیوں کا خاتمہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شانگلہ کے ساتھ ماضی میں بہت زیادتیاں کی گئی ہیں ماضی میں شانگلہ کیلئے جاری کردہ ترقیاتی فنڈز وہاں پر باریاں لینے والوں نے کھائے ہےں۔ موجودہ حکومت میں شانگلہ کی تمام محرومیوں کا خاتمہ کرکے اس کودوسرے ترقیافتہ ضلعوں کے ہم پلہ بناےا جائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -