چین کے صوبے سیچوان میں زلزلہ، 11 افراد ہلاک،122 زخمی

چین کے صوبے سیچوان میں زلزلہ، 11 افراد ہلاک،122 زخمی
چین کے صوبے سیچوان میں زلزلہ، 11 افراد ہلاک،122 زخمی

  


بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین کے صوبے سیچوان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس میں 11 افراد کے ہلاک اور 122 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق چین کے صوبے سیچوان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6 جبکہ گہرائی 16 کلومیٹر ریکارڈکی گئی ،زلزلے سے کئی علاقوں میں عمارتوں کونقصان پہنچا،زلزلے سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں ،زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں،ہلاک اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ زلزلے کے بعد اب تک 4 آفٹرشاکس آچکے ہیں۔

مزید : اہم خبریں /بین الاقوامی