وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا،وزیراعظم کابینہ کوشنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت پراعتمادمیں لیں گے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ اجلاس میں انکوائری کمیشن کے قیام کامعاملہ زیرغورآئےگاجبکہ کابینہ حالیہ گرفتاریوں اوربجٹ اجلاس کے معاملے پرحکمت عملی طے کریگی ،اجلاس میں کابینہ کواحساس پروگرام،ویزہ این اوسی لبرلائزیشن پالیسی پربریفنگ دی جائےگی اس کے علاوہ کابینہ کواثاثہ سکیم میں اب تک کی پیشرفت پربریفنگ دی جائےگی ،اجلاس میں ایف آئی اے اورپی ٹی اے تصدیق شدہ چوری کے کیسزپرکابینہ کوبریفنگ دی جائےگی ،کابینہ کواب تک کابینہ اجلاسوں کے فیصلوں پرعملدرآمدپربریفنگ دی جائےگی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد