ٹورنٹو،کینیڈین ٹیم کی جیت پر جشن کے دوران فائرنگ،4 افرادزخمی،وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکوبحفاظت نکال لیا گیا

ٹورنٹو،کینیڈین ٹیم کی جیت پر جشن کے دوران فائرنگ،4 افرادزخمی،وزیراعظم جسٹن ...
ٹورنٹو،کینیڈین ٹیم کی جیت پر جشن کے دوران فائرنگ،4 افرادزخمی،وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکوبحفاظت نکال لیا گیا

  


ٹورنٹو(ڈیلی پاکستان آن لائن)باسکٹ بال کی چیمپین بننے والی کینیڈین ٹیم ٹورنٹوریپٹرزکی پریڈمیں فائرنگ سے4 افراد زخمی ہو گئے،پولیس نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈواوراعلیٰ حکام کوہجوم سے بحفاظت نکال لیا گیا،پولیس کی کارروائی میں3 افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈین ٹیم کے باسکٹ بال کی چیمپین بننے کی خوشی میں ٹورنٹوریپٹرزمیں پریڈکا انعقاد کیا گیا جس میں کینیڈین ٹیم کی جیت کا جشن منانے کےلئے20 لاکھ افرادشریک تھے،وزیراعظم کینیڈاجسٹن ٹروڈو اور دیگر اعلیٰ حکام بھی تقریب میں شریک تھے کہ مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے بھگڈر مچ گئی ،فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہو گئے،پولیس نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈواوراعلیٰ حکام کوہجوم سے بحفاظت نکال لیا گیاجبکہ کارروائی کے دوران 3 افراد کو اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا۔

مزید : بین الاقوامی