ستاروں کی روشنی میں آپ کا 18 جون منگل کا دن کیسا رہے گا

ستاروں کی روشنی میں آپ کا 18 جون منگل کا دن کیسا رہے گا
ستاروں کی روشنی میں آپ کا 18 جون منگل کا دن کیسا رہے گا

  


حمل

18جون منگل۔ کاروبار میں خاص توجہ دیں۔ شراکتی امور میں سرمایہ کاری منفعت بخش رہے گی۔ آپ تحمل مزاجی اور درگزر کا مظاہرہ کریں۔ نجی معاملات میں کسی مسئلے کا سامنا ہو گا۔

ثور

18جون منگل۔ آپ کی انفرادی صلاحیتیں اجاگر ہوں گی۔ جنہیں بروئے کار لا کر آپ ترقی حاصل کر سکتے ہیں۔ شراکتی کام میں شریک کار کا تعاون حاصل رہے گا۔ ماحول میں خوشگواری آئے گی۔

جوزا

18جون منگل۔ رومانوی معاملات میں محتاط رہیں۔ نیا کام کرنا سود مند رہے گا۔ شراکتی کاموں میں توجہ رہے گی۔ شریک کار کے ساتھ اہم تبادلہ خیال ہو سکے گا۔ مثبت پیش ہو سکے گی۔

سرطان

18جون منگل۔ رومانوی امور میں خوشی نصیب ہو گی۔ اپنی صحت جسمانی کا خیال رکھیں۔ ورزش وغیرہ کا پروگرام بنائیں کیونکہ یہ صحت کیلئے بہت ضروری ہے۔ ڈاکٹر سے رجوع کرنا بھی بہتر رہے گا۔

اسد

18جون منگل۔ رومانس کا چانس ملے گا۔ مالی منصوبے بنا سکیں گے۔ ترقیاتی منصوبوں میں دلچسپی رہے گی۔ آپکی محنت رنگ لائے گی۔ ترقی کا عنصر غالب رہے گا۔

سنبلہ

18جون منگل۔ کوئی چھوٹا سفر پیش آ سکتا ہے۔ عزیز و اقارب سے ملاقات ہو سکے گی۔ معاملات بغیر مشاورت کے طے مت کریں۔ ذہنی سکون کے لیے پر فضا مقام پر جانا بہتر رہے گا۔

میزان

18جون منگل۔ کام کی زیادتی رہے گی۔ جس سے ذہنی دباؤ اور تھکاوٹ محسوس کریں گے۔ دانشمندی اور مدبرانہ سوچ کا مظاہرہ کریں۔ سفر پیش آنیکا امکان ہے۔ جو کہ سفر وسیلہ ظفر ثابت ہو گا۔

عقرب

18جون منگل۔ ترقی کے نئے راستے استوار ہونگے۔ کسی اہم شخصیت سے ملاقات کا امکان ہے۔ آرائش و مرمت کا کام بھی تسلی بخش رہے گا۔ کوئی خبر بے چین کر سکتی ہے۔

قوس

18جون منگل۔ کسی دوست کی مالی ضرورت پوری کر سکیں گے۔ بہتر حکمت عملی اپنائیں تا کہ مسائل میں کمی کی جا سکے۔ زندگی کے سبھی امور میں احتیاط لازمی ہے اور صدقات بھی لازمی دیں۔

جدی

18جون منگل۔ حلقہ احباب وسیع ہو گا اور رومانوی ماحول سازگار رہے گا۔ فریق ثانی کا تعاون حاصل رہے گا۔ انفرادی صلاحیتیں بڑھیں گی۔ معاہدے طے پائیں گے۔ خفیہ امور توجہ طلب ہوں گے۔

دلو

18جون منگل۔ نئے کام کا آغاز مثبت رہے گا۔ نئے معاہدے کرتے وقت سوچ سمجھ سے کام لیں۔ آپ بہتر فیصلے کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔ اپنے من پسند مشاغل میں دلچسپی لیں گے۔

حوت

18جون منگل۔ اہل خانہ کیساتھ الجھنے کی کوشش نہ کریں۔ کسی نئے پراجیکٹ پر ریسرچ کر سکیں گے۔ مشکلات پر قابو پانے کی صلاحیت بڑھے گی۔ دوسروں کی مدد کرنے کی چاہت میں اضافہ ہو گا۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم