بھارت کیخلاف میچ، وہ 2 کھلاڑی جنہیں سرفراز کھلانا چاہتے تھے لیکن کسی نے ایک نہ سنی؟ خبرآگئی

بھارت کیخلاف میچ، وہ 2 کھلاڑی جنہیں سرفراز کھلانا چاہتے تھے لیکن کسی نے ایک ...
بھارت کیخلاف میچ، وہ 2 کھلاڑی جنہیں سرفراز کھلانا چاہتے تھے لیکن کسی نے ایک نہ سنی؟ خبرآگئی

  


لندن (ویب ڈیسک) بھارت نے ورلڈ کپ میں پاکستان کو شکست دیدی اور  نجی ٹی وی چینل نےانکشاف کیا ہے  کہ کپتان سرفراز احمد بیٹسمین آصف علی اور باؤلر محمد حسنین کو کھلانا چاہتے تھے لیکن ٹیم کے بڑوں نے ان کی ایک نہ سنی، وہ ان کے ساتھ رات دیر تک الجھتے رہے اور پھر  بھارت کے خلاف شعیب ملک اور عماد وسیم کو کھلایا گیا۔یہ انکشاف دنیا نیوز نے کیا۔ 

ادھر اطلاعات ہیں کہ بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد کپتان سرفراز احمد ساتھی کھلاڑیوں پر برس پڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ صرف میں ہی جاؤں گا تو یہ اس کی بھول ہے۔ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ کپتان ہٹ جائے گا تو وہ جان لے میں گیا تو اور لوگ بھی جائیں گے۔ کم بولنے والے سرفراز احمد کے انداز گفتگو پر کھلاڑی بھی حیران ہیں۔

ذرائع کے مطابق سرفراز احمد کی سخت گفتگو کے دوران ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی خاموش رہے۔ سرفراز کا ساتھی کھلاڑیوں سے کہنا تھا کہ اب جو ہو گیا ہے، اسے بھول جائیں اور آگے بڑھیں۔ اگلے چار میچوں میں اپنی پرفارمنس سے ٹیم کو اٹھائیں۔

مزید : کھیل