کاغذی شیروں کو پوجنے کی بجائے حقیقی ہیروز تلاش کریں, بھارتی گلوکارہ برس پڑیں

کاغذی شیروں کو پوجنے کی بجائے حقیقی ہیروز تلاش کریں, بھارتی گلوکارہ برس پڑیں
کاغذی شیروں کو پوجنے کی بجائے حقیقی ہیروز تلاش کریں, بھارتی گلوکارہ برس پڑیں

  


ممبئی  (ویب ڈیسک) گلوکارہ سونا موہاپترا نے بالی وڈ کنگ سلمان خان کو کاغذی شیر قرار دے دیا اور مداحوں کو یہ مشورہ بھی دے ڈالا کہ کاغذی شیروں کو پوجنے کی بجائے حقیقی ہیروز تلاش کریں۔

روزنامہ دنیاکے مطابق سوناموہاپترا نے سلمان خان کی نئی فلم بھارت کو باکس آفس پر دوسرے ہفتے بھی کم پذیرائی ملنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔سوناموہاپترا نے ٹویٹ میں سوال کیا کہ آپ ایسے فلمی سپر سٹارز کے بارے میں کیا کہیں گے جو تمام تر پروموشن، پوسٹنگ اور ہائپ کے باوجود عوامی ڈومین میں ایک ہفتہ بھی ریٹرن نہیں دے سکتے اور جواب تھا، کاغذی شیر۔ مزیدکہا کہ پلیز انڈیا ان کاغذی شیروں کو پوجنا بند کر دو اور حقیقی ہیروز تلاش کرو۔

مزید : تفریح