آصف زرداری نیب کی بدنیتی ثابت کرنے میں ناکام رہے،اسلام آبادہائیکورٹ کاسابق صدر کی ضمانت مستردسے متعلق تفصیلی فیصلہ

آصف زرداری نیب کی بدنیتی ثابت کرنے میں ناکام رہے،اسلام آبادہائیکورٹ کاسابق ...
آصف زرداری نیب کی بدنیتی ثابت کرنے میں ناکام رہے،اسلام آبادہائیکورٹ کاسابق صدر کی ضمانت مستردسے متعلق تفصیلی فیصلہ

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپورکی ضمانت مستردسے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، اسلام آبادہائیکورٹ نے 7 صفحات پرمشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری نیب کی بدنیتی ثابت کرنے میں ناکام رہے،منی ٹریل کابراہ راست تعلق آصف زرداری سے ہے،عدالت نے اپنے فیصلے میں کہاہے کہ دیگرجرائم کی طرح وائٹ کالرکرائم کاسراغ لگاناآسان نہیں،احتساب عدالت میں جمع کرائے گئے مچلکے صرف حاضری کیلئے ہیں، سیکشن 91 کے مچلکے نیب کوگرفتاری سے نہیں روک سکتے،اسلام آباد ہائیکورٹ کاکہنا ہے کہ نیب میگامنی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کررہاہے،چیئرمین نیب کوملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کااختیارہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد