’’ براہ مہربانی یہ کام نہ کریں‘‘ محمد عامر نے پاکستانیوں سے درخواست کردی

’’ براہ مہربانی یہ کام نہ کریں‘‘ محمد عامر نے پاکستانیوں سے درخواست کردی
’’ براہ مہربانی یہ کام نہ کریں‘‘ محمد عامر نے پاکستانیوں سے درخواست کردی

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کو نہایت دردناک شکست کا سامنا کرنا پڑا جس پر پاکستانی قوم شدید غصے میں ہے اور تنقیدکے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر میم کا سلسلہ بھی چل نکلا ہے جبکہ کئی افراد کو غیر مناسب الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں جس پر محمد عامر تمام کھلاڑیوں کیلئے میدان میں آئے اور پیغام جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد عامر ”مہربانی فرماکر کھلاڑیوں کیلئے برے الفاظوں کا استعمال نہ کریں ، ہا ں آپ لوگ ہماری کارکردگی پر تنقید کر سکتے ہیں ، انشااللہ ہم پلٹیں گے اور ہمیں آپ کی سپورٹ کی ضرورت ہے ۔“

محمد عامر کے ٹویٹ پر صحافی احتشام الحق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”چیمپئن وہ آپ پر تنقید نہیں کر رہے ، آپ لیڈنگ وکٹ ٹیکر ہیں، لیکن لوگوں کو تنقید کرنی چاہیے ، ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن پھر بھی لڑیں ، ہم ورلڈ کپ میں بھارت کو کب شکست دیں گے ، ہم کیوں نہیں دے سکتے ، وہ کیوں دے سکتے ہیں ؟

محمد عامر نے احتشام الحق کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” بھائی میرے ٹویٹ کو دوبارہ پڑھیں ۔“اس پر صحافی احتشام الحق نے دوبارہ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”عامر بھائی آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ مثبت انداز میں تنقید کریں اور وہ بھی پرفارمنس پر لیکن آپ دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ جو ٹیم سلیکشن تھی، جو کھلاڑیوں کی فٹنس تھی اور جو سرفراز کا ٹاس کے بعد فیصلہ تھا ،کیا یہ ٹھیک تھا؟ کیا اس سے ہم دنیا کی بہترین ٹیم کو شکست دے سکتے تھے؟۔

مزید : کھیل