سیشن کورٹ،عمران خا ن کے وکلا نے نجم سیٹھی کے ہتک عزت دعویٰ کو بے بنیاد قراردیدیا

سیشن کورٹ،عمران خا ن کے وکلا نے نجم سیٹھی کے ہتک عزت دعویٰ کو بے بنیاد ...
سیشن کورٹ،عمران خا ن کے وکلا نے نجم سیٹھی کے ہتک عزت دعویٰ کو بے بنیاد قراردیدیا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی مقامی عدالت وزیراعظم کے وکلا نے نجم سیٹھی کے ہتک عزت دعویٰ کو بے بنیاد قراردیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں وزیراعظم کیخلاف نجم سیٹھی کے ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج امجدعلی نے درخواست پرسماعت کی ،نجم سیٹھی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان نے کرپشن کے بے بنیادالزامات لگائے،عمران خان کے الزامات سے شہرت متاثر ہوئی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عمران خان کو100 کروڑہرجانہ اداکرنے کاحکم دے۔

دوران سماعت وزیراعظم کے وکلانے نجم سیٹھی کے دعویٰ کوبے بنیادقراردےدیا ،عمران خان کے وکلا کا کہناتھا کہ نجم سیٹھی نے ہتک عزت کادعویٰ دائرکرنے سے پہلے نوٹس جاری نہیں کیا،نجم سیٹھی کاہتک عزت کادعویٰ قانونی حیثیت نہیں رکھتا،عدالت نے کیس کی سماعت 4 جولائی تک ملتوی کردی ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور