’’ہم نے بھی ایک شخص کو بہت تعریفیں کر کے چڑھایا ہوا تھا، آج وہ۔ ۔ ۔‘‘ اجلاس میں حکومتی رکن کی طرف سے وزیراعظم کی تعریف ہونے پر متحدہ رہنما نے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان بھی دم بخود رہ گئے

’’ہم نے بھی ایک شخص کو بہت تعریفیں کر کے چڑھایا ہوا تھا، آج وہ۔ ۔ ۔‘‘ اجلاس ...
’’ہم نے بھی ایک شخص کو بہت تعریفیں کر کے چڑھایا ہوا تھا، آج وہ۔ ۔ ۔‘‘ اجلاس میں حکومتی رکن کی طرف سے وزیراعظم کی تعریف ہونے پر متحدہ رہنما نے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان بھی دم بخود رہ گئے

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) اعلیٰ سطحی ایک اجلاس کے دوران حکومتی رکن اسمبلینصراللہ دریشک نے وزیرا عظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے آپ کو ملک بچانے کے لیے بھیجا ہے ۔ یہ سنتے ہی  ایم کیو ایم ایم کے رکن اسامہ قادری نے کہا ہم نے بھی ایک شخص کو بہت تعریفیں کر کے چڑھایا ہوا تھا، آج وہ شخص باہر بیٹھا ہوا ہے۔ اس پر وزیراعظم بھی خاموش نہ رہ سکے اور استفسار کیا کہ کیا میں بھی ملک چھوڑ جاؤں گا؟

جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف اور دیگر اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور عوامی مسلم لیگ کے ارکان بھی شریک تھے۔اجلاس میں رکن اسمبلی شکور شاد نے وزیر اعظم کو شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کے خلاف پوسٹر بھی دکھایا، جس پر وزیر اعظم مسکرائے اور انہیں سراہا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت ہونیوالے اس اجلاس میں حکومتی اتحادی بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے ارکان شریک نہیں ہوئے۔

مزید : قومی