ورلڈکپ کے 24 ویں میچ میں آج کون سی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور میچ کتنے بجے شروع ہو گا؟ جانئے

ورلڈکپ کے 24 ویں میچ میں آج کون سی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور میچ کتنے بجے شروع ...
ورلڈکپ کے 24 ویں میچ میں آج کون سی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور میچ کتنے بجے شروع ہو گا؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 24 ویں میچ میں آج انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں ٹکرائیں گے اور یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔
میزبان انگلینڈ کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اب تک عمدہ کارکردگی دکھائی ہے اور چار میچ کھیل کر تین میں فتح حاصل کی ہے جبکہ پاکستان کیخلاف میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دوسری جانب افغانستان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک پہلی فتح بھی حاصل نہیں کر سکتی اور چاروں میچوں میں ہی شکست کا سامنا کر چکی ہے۔
انگلش سکواڈ کی قیادت این مورگن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جوز بٹلر، جونی بیرسٹو، جیمز وینس، جو روٹ، بین سٹوکس، کرس ووکس، عادل راشد، لائم پلنکٹ، جوفرا آرچر، مارک ووڈ، معین علی، ٹام کیورن اور لائم ڈاﺅسن شامل ہیں جبکہ حتمی ٹیم کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا۔
افغانستان کے سکواڈ کی قیادت گلبدین نیب کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اکرام علی خیل، حضرت اللہ زازئی، نور علی زدران، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی، اصغر افغان، محمد نبی، راشد خان، حامد حسن، آفتاب عالم، نجیب اللہ زدران، سمیع اللہ شنواری، مجیب الرحمان اور داولت زدران شامل ہیں جبکہ حتمی ٹیم کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -