پی سی بی کے گورننگ بورڈ کا اجلاس کل ہو گا مگر اس کا ایجنڈا کیا ہے؟ پتہ چل گیا

پی سی بی کے گورننگ بورڈ کا اجلاس کل ہو گا مگر اس کا ایجنڈا کیا ہے؟ پتہ چل گیا
پی سی بی کے گورننگ بورڈ کا اجلاس کل ہو گا مگر اس کا ایجنڈا کیا ہے؟ پتہ چل گیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے گورننگ بورڈ اجلاس کا اجلاس کل ہو گا جس میں قومی ٹیم کی ورلڈکپ میں کارکردگی سمیت اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق باغی رکن شاہ دوست کو بھی عدالتی احکامات کے مطابق بدھ کو لاہور میں شیڈول اجلاس میں طلب کرلیا گیا ہے جبکہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے شاہ دوست نے بھی اجلاس میں شرکت کی تصدیق کردی ہے، ان کی جانب سے وسیم خان کی تقرری سمیت دیگر ایشوز پر سخت موقف اپنائے جانے کا امکان ہے۔

کوئٹہ اجلاس میں بغاوت کرنے والے اراکین کبیر احمد خان، شاہ ریز عبداللہ روکھڑی اور ایاز بٹ بورڈ سے اپنے رویے کی معذرت کرچکے ہیں تاہم شاہ دوست اور پی سی بی کے درمیان پڑنے والا میچ جاری ہے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شیڈول اس اجلاس کی صدارت بورڈ سربراہ احسان مانی کریں گے۔

ایم ڈی وسیم خان بھی اجلاس میں شرکت کیلئے انگلینڈ سے لاہور پہنچ رہے ہیں، اجلاس کے بعداحسان مانی انگلینڈ روانہ ہوجائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان مانی آئی سی سی کی دعوت پر یہ میچز دیکھنے جارہے ہیں جس کے بعد وہ 15 جون سے آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں سرکلرز کے ذریعے طے پانے والے امورز کی منظوری لی جائے گی۔

پی سی بی میں اختیارات کی منتقلی کے حوالے سے آئینی ترامیم سمیت نئے ڈومیسٹک نظام پر بریفینگ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، قومی ٹیم کی پر فارمنس باقاعدہ ایجنڈے کا حصہ نہیں تاہم انفرادی طور پر کسی ممبر کی جانب سے اس پر بات ضرور ہوسکتی ہے۔

مزید : کھیل