’’کیاکبھی اپنے میچ سے قبل تم نے یہ حرکت کی؟ ہمارے تین کھلاڑی لے کر۔ ۔ ۔‘‘پاکستانی خاتون ثانیہ مرزا پر برس پڑیں

’’کیاکبھی اپنے میچ سے قبل تم نے یہ حرکت کی؟ ہمارے تین کھلاڑی لے کر۔ ۔ ...
’’کیاکبھی اپنے میچ سے قبل تم نے یہ حرکت کی؟ ہمارے تین کھلاڑی لے کر۔ ۔ ۔‘‘پاکستانی خاتون ثانیہ مرزا پر برس پڑیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت نے ورلڈ کپ میں عبرتناک شکست سے دوچار کردیا جس کے بعد پاکستانی مختلف طریقوں سے اپنے اپنے غصے کا اظہار کررہے ہیں ، ایسے میں شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا بھی پاکستانیوں کے نشانے پر آگئیں ۔

پاکستانی سوشل میڈیا صارف ڈاکٹرعالیہ کریم نے سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’’ کیا آپ نے اس طرح اپنے میچ سے قبل شیشہ پیا؟ سنئے ، ہمیں آپ کی پرواہ نہیں ، آپ ہمارے تین اہم کھلاڑی میچ سے سات گھنٹے قبل اپنے ساتھ کیوں لے گئیں؟ آپ ایک پروفیشنل کھلاڑی ہیں، آپ کو معلوم ہے کہ میچ سے قبل آرام کتنا ضروری ہے ، پھر یہ غلطی کیوں کی ؟ مہربانی کرکے اپنے شوہر کو ریٹائرمنٹ کا کہیں، ہمیں ضرورت نہیں‘‘۔

اپنی ایک اور ٹوئیٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’’شعیب ملک ثانیہ مرزا وہاب ریاض اور امام الحق کل رات 2 بجے شیشہ بار میں تھے۔اب بتاؤ ایک پلیر کی نیند پوری نہیں ہوگی تو وہ کیسے کھیلے حرامی۔کہاں ہے ڈسپلن کمیٹی؟مجھے تو ثانیہ مرزا ڈبل ایجنٹ لگتی ہے‘‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’’کیا ثانیہ مرزا اپنے میچ سے آٹھ گھنٹے پہلے شیشے پینے جاتی؟یہ عورت پلانٹ کی گئی ہے۔ایک پروفیشنل پلیئر اتنا بڑا بلنڈر نہیں کر سکتی۔اب انڈیا دو سال بعد کسی مووی میں دیکھائے گا کیسا انہوں نے سوشل انجنیئرنگ کرکے زریعے پاکستان کو ہرایا۔اور ہم کہیں ساڈی ایجنسی نمبر ون‘‘۔

صرف یہی نہیں بلکہ شعیب ملک کو بھی نہ بخشا اور انہیں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’’او بھائی میڈیا کو چھوڑو۔ آپ یہ بتاو کہ آپ نانکے گئے ہوئے ہو۔
کتنا پرفارم کیا ہے؟ایک میچ کا سوا چار لاکھ لیتے ہو۔تمہارا ایک رن ہمیں لاکھوں میں پڑتا ہے۔ پرفارم کرو میڈیا کا منہ ہم بند کریں گے۔تم نے فیملی ٹرپ لگایا ہوا ہے۔ساس۔ سالی۔ سسر۔ بیوی سب بلا لیئے کیا میلہ لگا ہے؟‘‘۔

ڈاکٹر عالیہ نے مزید لکھا کہ ’’تمہیں پتا تک نہیں چلا کہ تم آوٹ کیسے ہوئے۔ میں کہتی ہوں تمہارا اسوقت ڈوپ ٹیسٹ ہوتا تو پتا چل جاتا کہ تمہارے حواس کہاں تھے۔کم از کم ہمارے معیشت پر رحم کرو تنخواہیں واپس کردو‘‘۔

انہوں کی ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر مایوسی کے اظہار اور غصے کے بعد لکھا کہ ’’ملک ریاض کا پاکستانی ٹیم کو زبردست کارگردگی پر بحریہ ٹاؤن میں 4 کنال کا قبرستان دینے کا اعلان‘‘۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -