ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر بنگلہ دیش نے پوائنٹس ٹیبل پر کون سی پوزیشن حاصل کر لی؟ جان کر آپ بھی اپنا سر پکڑ لیں

ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر بنگلہ دیش نے پوائنٹس ٹیبل پر کون سی پوزیشن حاصل کر ...
ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر بنگلہ دیش نے پوائنٹس ٹیبل پر کون سی پوزیشن حاصل کر لی؟ جان کر آپ بھی اپنا سر پکڑ لیں

  

ٹاﺅنٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ورلڈکپ کے 23 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈین ٹیم کو تاریخی شکست سے دوچار کیا اور پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز ساتویں نمبر پر آ گئی ہے۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے 3,3 پوائنٹس تھے اور بنگلہ دیش ٹیم 8ویں اور ویسٹ انڈیز ٹیم چھٹے نمبر پر موجود تھی تاہم اب بنگلہ دیش کے 5 پوائنٹس ہو گئے ہیں اور پوائنٹس ٹیبل پر اس کی پوزیشن بھی پانچویں ہو گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستانی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 9ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ افغانستان 10 ویں نمبر پر ہے۔

آسٹریلین 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، نیوزی لینڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور بھارت 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔انگلینڈ چوتھے اور سری لنکا کا نمبر چھٹا ہے، اسی طرح جنوبی افریقہ 3 پوائنٹس کے ساتھ 8ویں نمبر پر موجود ہے۔

مزید :

کھیل -