”ان دو کھلاڑیوں کی موجودگی سے ہم کیسے جیت سکتے ہیں؟“ رمیز راجہ نے وہ بات کہہ دی جو ہر پاکستانی سننا چاہتا تھا

”ان دو کھلاڑیوں کی موجودگی سے ہم کیسے جیت سکتے ہیں؟“ رمیز راجہ نے وہ بات کہہ ...
”ان دو کھلاڑیوں کی موجودگی سے ہم کیسے جیت سکتے ہیں؟“ رمیز راجہ نے وہ بات کہہ دی جو ہر پاکستانی سننا چاہتا تھا

  


مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ سینئر آل راﺅنڈرز شعیب ملک اور محمد حفیظ کی شمولیت کے باعث قومی ٹیم آئی سی سی ورلڈکپ میں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ہے۔

بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد رمیز راجہ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کرنے کا وقت آ گیا ہے کیونکہ بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد ہمارا ورلڈکپ ختم ہو گیا، اور جس طرح ہم بھارت سے ہارے، وہ بہت ہی افسوسناک ہے، ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستان مقابلے میں ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سے ہی جانتا تھا کہ ٹیم میں 38 سال کے دو کھلاڑی شامل ہونے سے ہم کوئی ٹورنامنٹ نہیں جیت سکتے اور اب نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا وقت آ گیا ہے۔

مزید : کھیل