میٹرو کے بعد حکومت نے سپیڈو بس اور فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافے کا فیصلہ کرلیا

میٹرو کے بعد حکومت نے سپیڈو بس اور فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافے کا ...
میٹرو کے بعد حکومت نے سپیڈو بس اور فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافے کا فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر،آئی این پی) پنجاب حکومت نے میٹر وبسوں کے بعد سپیڈو بس اور فریٹ ٹرینوں کے کے کر ایوں میں بھی اضافہ کا اعلان کر دیا۔ محکمہ خزانہ نے سپیڈو بس کے کرایہ میں 10 روپے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

دوسری طرف پاکستان ریلوے نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر تمام فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں 10فیصد اور پارسل / لیگج کے ریٹس میں 5 فیصد اضافہ کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق 20 جون 2019 سے ہوگا۔