ٹیم انتظامیہ انضمام الحق سے بھی پریشان، چیف سلیکٹر ٹیم چھوڑ کر کدھر چلے گئے؟ ایک اور بڑی خبر آ گئی

ٹیم انتظامیہ انضمام الحق سے بھی پریشان، چیف سلیکٹر ٹیم چھوڑ کر کدھر چلے گئے؟ ...
ٹیم انتظامیہ انضمام الحق سے بھی پریشان، چیف سلیکٹر ٹیم چھوڑ کر کدھر چلے گئے؟ ایک اور بڑی خبر آ گئی

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکے اہم میچ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو شکست ہوئی جس کے بعد شائقین کرکٹ خاصے سیخ پا ہیں اور ٹیم میں گروپنگ کے علاوہ دیگر معاملات بھی سامنے آ رہے ہیں لیکن اب یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ ٹیم انتظامیہ انگلینڈ میں موجود انضمام الحق کی مداخلت سے بھی خوش نہیں ہے۔

نجی خبر رساں ادارے ” ہم نیوز“ کے مطابق انضمام الحق کھلاڑیوں کو چھوڑ کر رشتے داروں کو ملنے چلے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ بھی چیف سلیکٹر کی حد درجہ مداخلت سے خوش نہیں ہے اور ان کی انگلینڈ میں موجودگی شدید نقصان کا باعث بنی ہوئی ہے۔اطلاعات ہیں کہ ٹورنا منٹ کے بقیہ مقابلوں میں انضمام الحق قومی ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیم میں گروپنگ کی خبر بھی سامنے آئی تھی۔ میچ ختم ہونے سے پہلے ہی کپتان کھلاڑیوں پر چڑھ دوڑے اور کہا کہ مجھے سب پتہ ہے کون کون گروپنگ کررہا ہے۔سرفراز احمد نے وہاب ریاض، امام الحق اور عماد وسیم پر گروپنگ کا الزام لگایا تھا۔

دوسری جانب ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ شکست کے بعد قومی ٹیم میں کوچ اور کپتان کے خلاف تنازعات بھی سامنے آنے لگے ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کوچ کا تھا جبکہ فخر زمان کو سست رفتاری سے کھیلنے کا مشورہ بھی کوچ نے دیا تھا اور کئی معاملات پر کپتان اور کوچ ایک صفحے پر نہیں۔

مزید :

کھیل -