مصرکے سابق صدر محمد مرسی کو قاہرہ میں سپرد خاک کردیاگیا

مصرکے سابق صدر محمد مرسی کو قاہرہ میں سپرد خاک کردیاگیا
مصرکے سابق صدر محمد مرسی کو قاہرہ میں سپرد خاک کردیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مصر کے سابق صدر محمد مرسی کو قاہرہ میں سپرد خاک کردیاگیا،محمد مرسی کو اخوان المسلمین رہنماﺅں کے پہلوﺅں میں سپرد خاک کیاگیا۔
واضح ہے کہ مصر کے سابق صدر محمد مرسی گزشتہ روز مقدمے کی سماعت کے دوران انتقال کر گئے تھے،ان کی میت کوغسل بھی جیل کے ہسپتال میں دیا گیااور محمد مرسی کی نماز جنازہ بھی جیل کے ہسپتال میں اداکی گئی،مصرکے سابق صدرکی نماز جنازہ میں صرف اہل خانہ کوشرکت کی اجازت دی گئی۔سابق صدر کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے محمد مرسی کی تدفین آبائی شہرشرقیہ میں کرنے سے روک دیاہے۔