آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرکے ممکنہ اجراکیخلاف درخواست پر وکلا دلائل کیلئے طلب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرکے ممکنہ اجراکیخلاف درخواست پر عدالت نے وکلاکو 20 جون کودلائل کیلئے طلب کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرکے ممکنہ اجراکیخلاف درخواست پرہوئی،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایک درخواست میں آپ نے رولزکی عدم موجودگی کاموقف اختیارکیا،آپ متفرق درخواست میں قانون کوکیسے چیلنج کررہے ہیں؟عدالت نے کہاکہ درخواست کے مطابق تونئی رٹ دکھائی دے رہی ہے،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ مرکزی کیس سماعت کیلئے مقررکرلیں۔عدالت نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرکے ممکنہ اجراکیخلاف درخواست پرعدالت نے وکلاکو 20 جون کودلائل کیلئے طلب کرلیا ۔