اسلام آبادہائیکورٹ،آصف زرداری کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

اسلام آبادہائیکورٹ،آصف زرداری کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں عبوری ضمانت کی ...
اسلام آبادہائیکورٹ،آصف زرداری کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف زرداری کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست ہوئی،جسٹس عامر فاروق کی رخصت کے باع درخواست پر سماعت بغیرکارروائی ملتوی کردی گئی اورڈویژن بنچ کی عدم دستیابی کے باعث کازلسٹ منسوخ کردی گئی،رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ درخواست ضمانت دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کی جائے گی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد