سپریم کورٹ،غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ تک ملتوی کردی،عدالت نے کہا کہ کوئی پالیسی بنائی ہے توآئندہ سماعت تک جمع کرادیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس عظمت سعیدکی سربراہی میں3 رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ حکومت نے لوڈشیڈنگ سے متعلق کوئی پالیسی بنائی؟ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ لوڈشیڈنگ سے متعلق ابھی کوئی پالیسی نہیں بنائی؟عدالت ہدایات لینے کیلئے مہلت دے؟جسٹس عظمت سعید نے کہا ہے کہ کوئی پالیسی بنائی ہے توآئندہ سماعت تک جمع کرادیں،عدالت نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے متعلق کیس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔