انگلینڈ نے افغانستان کو 150رنز سے شکست دے دی

انگلینڈ نے افغانستان کو 150رنز سے شکست دے دی
انگلینڈ نے افغانستان کو 150رنز سے شکست دے دی

  


مانچسٹر(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ورلڈ کپ 2019 کے چوبیسویں میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو 150رنز سے شکست دے دی ۔انگلش بلے بازوں نے مقررہ 50اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 397رنز بنائے ۔آئن مورگن نے 71گیندوں پر 17چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 148رنز بنائے ۔اس ریکارڈ ساز اننگز کے ساتھ آئن مورگن نے ون ڈے میچ میں روہت شرما کا سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا ۔جواب میں افغانستان مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 247رنز بنا سکی ۔

تفصیلات کے مطابق مانچسٹر میں ہونے والے میچ میں انگلش کپتان آئن مورگن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔انگلینڈ کی جانب سے جیمز وینس 26،بیرسٹو 90،جوئے روٹ 88،آئن مورگن 148،بٹلر 2اور سٹوکس بھی 2سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔افغانستان کی جانب سے دولت زردان اور گلبدین نائب نے 3,3وکٹیں حاصل کیں ۔

انگلینڈ کے 398 رنز کے ہدف میں افغانستان کی جانب سے نور علی اور گلبدین نائب نے اننگز کا آغاز مایوس کن کیا اور دوسرے ہی اوور میں 4 کے مجموعی اسکور پر نور علی بغیر کوئی رن بنائے اوٹ ہوئے جب کہ گلبدین بھی 37 رنز بناکر پویلین لوٹے۔افغان بلے بازوں حشمت اللہ شاہدی، رحمت شاہ اور اصغر افغان نے انگلش بولنگ کے سامنے مزاحمت کی کوشش کی تاہم افغانستان کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بناسکی۔افغان ٹیم کے حشمت اللہ شاہدی 76، رحمت شاہ 46 اور اصغر افغان 44 رنز بناکر نمایاں رہے۔ انگلش ٹیم کے آرچر اور عادل راشد نے 3، 3 جب کہ مارک وڈ نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

مزید : کھیل