بھارت سے شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم پر پابندی کیلئے اہم قدم اٹھا لیا گیا

بھارت سے شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم پر پابندی کیلئے اہم قدم اٹھا لیا گیا
بھارت سے شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم پر پابندی کیلئے اہم قدم اٹھا لیا گیا

  


گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی اور بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیم کی پابندی سے متعلق عدالت میں پٹیشن دائر کردی گئی، یہ درخواست ایڈووکیٹ منظور قادر بھنڈر نے سینئر سول جج رائے افضال کھرل کی عدالت میں دائر کی جس میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور تمام کھلاڑیوں کو فریق بنایا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کے باعث قوم کی دل آزاری ہوئی اور ملک کا وقار بھی مجرو ح ہوا، جہاں عوام بنیادی ضروریات سے محروم ہوں تو وہاں کرکٹ پر کروڑوں روپے خرچ نہیں کیے جاسکتے اور  عدالت سے استدعا کی  کہ  ورلڈکپ میں پاکستان کے دیگر میچز منسوخ کرکے اسے فوری واپس بلانے کا حکم دیا جائے جبکہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کرکے کرکٹ ٹیم پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔

سینئر سول جج رائے افضال کھرل نے پٹیشن سماعت کے لیے سول جج ابرارعلی کو تفویض کردی جنہوں نے پی سی بی حکام کو 20 جون کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

مزید : کھیل /علاقائی /پنجاب /گوجرانوالہ