اسلام آبادہائیکورٹ ،مصطفی نواز کھوکھر کی ضمانت منسوخ کرنے کی اسلام آبادپولیس کی درخواست مسترد

اسلام آبادہائیکورٹ ،مصطفی نواز کھوکھر کی ضمانت منسوخ کرنے کی اسلام ...
اسلام آبادہائیکورٹ ،مصطفی نواز کھوکھر کی ضمانت منسوخ کرنے کی اسلام آبادپولیس کی درخواست مسترد

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر کی ضمانت منسوخ کرنے کی اسلام آبادپولیس کی درخواست مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں پیپلزپارٹی کے رہنما اور بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر کی ضمانت مسترد کرنے سے متعلق اسلام آبادپولیس کی درخواست کی سماعت ہوئی، مصطفی نوازپرآصف زرداری کی گرفتاری کے دوران مزاحمت کاالزام تھا ،اسلام آبادپولیس نے ضمانت کوہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ترجمان بلاول بھٹو مزاحمت کیس میں مطلوب ہیں اور پولیس انہیں گرفتارکرناچاہتی ہے ، عدالت سے استدعا ہے کہ مصطفی نوازکھوکھرکی ضمانت منسوخ کی جائے،عدالت نے اسلام آبادپولیس کی درخواست مستردکردی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر کی ضمانت کو اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد