’’تحفظات سے آگاہ کردیا، حکومت نے مثبت جواب نہ دیا تو ۔ ۔ ۔‘‘ بی این پی مینگل کے بعد ایک اور حکومتی اتحادی پارٹی میدان میں آگئی، حکومت کیلئے نئی مشکل

’’تحفظات سے آگاہ کردیا، حکومت نے مثبت جواب نہ دیا تو ۔ ۔ ۔‘‘ بی این پی ...
’’تحفظات سے آگاہ کردیا، حکومت نے مثبت جواب نہ دیا تو ۔ ۔ ۔‘‘ بی این پی مینگل کے بعد ایک اور حکومتی اتحادی پارٹی میدان میں آگئی، حکومت کیلئے نئی مشکل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) بی این پی مینگل کے بعد حکومت کی اتحادی ایک اور جماعت کھل کر میدان میں آگئی اورایم کیوایم نے کہا ہے کہ  تحفظات سے آگاہ کردیا، وفاق سے مثبت جواب نہیں آیا تو بجٹ پاس کرانے میں حصہ نہیں ہوں گے، کراچی اور حیدرآباد کو الگ سے ترقیاتی پیکیج دینے کا وعدہ پورا نہیں ہوا آخری بار ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے ،آئندہ دو تین روز رابطہ کمیٹی کااجلاس کرکے اس بارے میں فیصلہ کریں گے۔

پیر کو کے ایم سی ہیڈآفس میں پریس کانفرنس کرت ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے کراچی کو تباہ کردیا ہے، اتھارٹیز نوٹس لیں سندھ کو ملنے والے این ایف سی سے پیسے کاٹ کر کراچی اور حیدرآباد کوبراہ راست کو دیئے جائیں، حکومت سندھ کے ایم سی کو ہرماہ آکٹرائے ٹیکس کی مد50 کروڑ روپے کم دیتی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ اےڈی پی کی آخری قسط 83 کروڑ 30 لاکھ روپے بھی نہیں دیئے گئے۔وسیم اختر نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے گزشتہ دس سال کے دوران کراچی کے بجٹ میں کٹوتی کی جس کی وجہ سے کراچی تباہ ہوگیا۔

اس موقع پر  چیئرمین ڈی ایم سی ایسٹ اور کورنگی نے کہاکہ 2012 سے ملازمین کی بڑھنے والی تنخواہوں میں اضافہ بھی نہیں دیاگیا ، چیئرمین سینٹرل نے کہاکہ ساڑھے دس ہزار ملازمین کی تنخواہوں میں حکومت سندھ ہر ماہ ساڑھے تین کروڑ روپے کا خسارہ ہے جلد ملازمین کے ساتھ سڑک پر احتجاج کریں گے ۔