”محمد عامر بھارت کیخلاف اکیلا لڑ رہا تھا جبکہ حسن علی اور وہاب ریاض تو۔۔۔“ رمیز راجہ نے سب کچھ کھول کر رکھ دیا

”محمد عامر بھارت کیخلاف اکیلا لڑ رہا تھا جبکہ حسن علی اور وہاب ریاض تو۔۔۔“ ...
”محمد عامر بھارت کیخلاف اکیلا لڑ رہا تھا جبکہ حسن علی اور وہاب ریاض تو۔۔۔“ رمیز راجہ نے سب کچھ کھول کر رکھ دیا

  


مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ حسن علی کو اب کسی میچ میں شامل نہیں کرنا چاہئے جبکہ بھارت کیخلاف محمد عامر ہی واحد باﺅلر تھے جو آخری دم تک مقابلہ کرتے رہے مگر ان کا ساتھ دینے والا کوئی نہیں تھا۔

تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ نے کہا کہ حسن علی کو فوری طور پر آرام دینے کی ضرورت ہے، آپ اس غیر مستقل مزاج کارکردگی کیساتھ انہیں ٹیم میں شامل نہیں کر سکتے۔ وہ پاکستان کیلئے سب سے مہنگے باﺅلر ثابت ہوئے جبکہ وہاب ریاض تو ایک یارکر تک نہیں کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ محمد عامر کے علاوہ کوئی بھی باﺅلر بھارتی بلے بازوں کو پریشان کرتا دکھائی نہیں دیا، وہ ایک اینڈ سے اکیلے ہی لڑتے رہے اور دوسرے اینڈ سے انہیں کوئی سپورٹ نہیں ملی، فیلڈرز نے بھی اپنی بری کارکردگی کے باعث بہت سے اضافی رنز دئیے۔

رمیز راجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی ورلڈکپ مہم تقریباً ختم ہو گئی ہے کیونکہ ان کا نیٹ رن ریٹ سب سے کم ہے اور صرف افغانستان ہی ٹیم ہی ہم سے نیچے ہے۔ حتیٰ کہ اگر پاکستانی ٹیم اگلے چاروں میچ جیت بھی جائے تو بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات بہت ہی کم ہیں۔

مزید : کھیل