اثاثہ جات کیس ،آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پر سماعت کرنیوالا بنچ پھرٹوٹ گیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)اثاثہ جات کیس میں گرفتار سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت کی سماعت کرنے والا بنچ ایک بار پھر ٹوٹ گیا،جسٹس سلیم جیسرنے سراج درانی کی درخواست ضمانت کی سماعت سے انکار کردیاجس پر نیا بنچ تشکیل دینے کیلئے معاملہ چیف جسٹس ہائیکورٹ کو بھجوا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں اثاثہ جات کیس میں گرفتار سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جسٹس سلیم جیسرنے سراج درانی کی درخواست ضمانت کی سماعت سے انکار کردیاجس پر سپیکر سندھ اسمبلی کی درخواست ضمانت پر سماعت کرنے والا بنچ دوسری بار ٹوٹ گیا، نیا بنچ تشکیل دینے کیلئے معاملہ چیف جسٹس ہائیکورٹ کو بھجوا دیا گیا۔
واضح رہے کہ سپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کرپشن کیس میں جیل میں ہیں ،ملزم مسیح الدین،گلزاراوردیگرنے عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے ،جسٹس کے کے آغابھی سپیکر سندھ اسمبلی کی درخواست ضمانت کی سماعت سے انکارکرچکے ہیں ۔