”موجودہ قومی ٹیم جب بھارت کیخلاف میدان میں اترتی ہے تو سوچتی ہے کہ۔۔۔“ وقار یونس نے ایسی بات بتا دی کہ آپ کو بھی بے حد افسوس ہو گا

”موجودہ قومی ٹیم جب بھارت کیخلاف میدان میں اترتی ہے تو سوچتی ہے کہ۔۔۔“ وقار ...
”موجودہ قومی ٹیم جب بھارت کیخلاف میدان میں اترتی ہے تو سوچتی ہے کہ۔۔۔“ وقار یونس نے ایسی بات بتا دی کہ آپ کو بھی بے حد افسوس ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں میں واضح فرق آ چکا ہے جس کا مظاہرہ ورلڈکپ کے میچ میں بھی ہوا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کیلئے لکھے گئے اپنے کالم میں وقار یونس نے کہا کہ 1990ءمیں ہماری ٹیمیں بہت مضبوط تھیں لیکن اب بھارتی ٹیم پاکستانی ٹیم سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔ جب بھی قومی ٹیم بھارت کیخلاف میچ کیلئے میدان میں اترتی ہے تو ہمیشہ دباﺅ کا شکار ہوتی ہے اور کھلاڑی یہ محسوس کرتے ہیں کہ ان کی ٹیم بھارت کی نسبت بہت کمزور ہے۔ انہوں نے لکھا کہ پہلے تو یہ کلچر اور سوچ ختم کرنا ہو گی اور پھر فٹنس لیول بھارتی کھلاڑیوں جیسا بنانا ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب اچھی بات یہ ہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف میچ سے قبل پاکستان کو ایک ہفتے کا آرام مل گیا ہے جسے استعمال کرتے ہوئے وہ ناصرف اپنی غلطیوں پر قابو پا سکتے ہیں بلکہ یہ بھی اندازہ کر سکتے ہیں کہ کہاں کہاں کس تبدیلی کی ضرورت ہے۔

مزید :

کھیل -