”بی بی سی معافی مانگے اور ۔۔“ پاکستان نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے متعلق بے بنیاد خبر چلانے پر بی بی سی کو ڈوزیئر بھجوا دیا

”بی بی سی معافی مانگے اور ۔۔“ پاکستان نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے متعلق ...
”بی بی سی معافی مانگے اور ۔۔“ پاکستان نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے متعلق بے بنیاد خبر چلانے پر بی بی سی کو ڈوزیئر بھجوا دیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بے بنیاد اور یکطرفہ خبروں پر پاکستان نے بی بی سی سے باضابطہ احتجاج کیا ہے اور اس حوالے سے وزارت اطلاعات کی جانب سے دو جون کی خبر پر ڈوزیئر بھی برطانوی نشریاتی ادارے کے نمائندے کے حوالے کیا گیاہے جس میں بی بی سے معذرت کے ساتھ خبر ویب سائٹ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیاہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات کا احتجاجی ڈوزیئر 19 صفحات پر مشتمل ہے جو کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی خفیہ خلاف ورزیوں سے متعلق خبر پر بھیجا گیاہے ۔ ڈوزیئر میں کہا گیاہے کہ 2 جون کوشائع ہونیوالی خبرصحافتی اقدارکیخلاف اورمن گھڑت تھی، خبرمیں فریقین کاموقف نہیں لیاگیاجوبی بی سی کی ادارتی پالیسی کیخلاف ہے، بغیرثبوت خبرشائع کرکے پاکستان کیخلاف سنگین الزام تراشی کی گئی، تجزیئے سے واضح ہوتاہے خبرمیں جانبداری کامظاہرہ کیاگیا، خبرمیں حقائق کوبھی توڑمروڑکرپیش کیاگیا، خبرمیں حتمی نتائج کااخذکرناغیرجانبدار،معروضی صحافت کیخلاف ہے۔

ڈوزیئر کے مطابق خبرکاتفصیلی تجزیہ علیحدہ مراسلے میں ارسال کیاجارہا ہے، حکومت پاکستان کوامیدہے خبرکے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی، بی بی سی معافی مانگ کرمتعلقہ خبراپنی ویب سائٹ سے ہٹائے، امیدہے آئندہ پاکستان مخالف جعلی خبروں کی اشاعت سے اجتناب کیاجائےگا۔

مزید : اہم خبریں /قومی