وزیراعظم انکوائری کمیشن کے سربراہ کے لیے وفاقی کابینہ نے نام کی منظوری دیدی

وزیراعظم انکوائری کمیشن کے سربراہ کے لیے وفاقی کابینہ نے نام کی منظوری دیدی
وزیراعظم انکوائری کمیشن کے سربراہ کے لیے وفاقی کابینہ نے نام کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونیوالے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم تحقیقاتی کمیشن کے لیے نیب کے ڈپٹی چیئرمین حسین اصغر کے نام کی منظوری دیدی ۔ یہ کمیشن پچھلے دس سالوں میں لیے گئے قرضوں کی جانچ پڑتال کرے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں شعیب سڈل  ، حسین اصغر، سابق جج اور پولیس افسران کے ناموں پر بھی غور کیاگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بجٹ کے بعد قوم سے خطاب میں گزشتہ 10 سالوں کے دوران سابقہ حکومتوں کے لیے گئے قرضوں کی انکوائری کے لیے کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا تھا جو قرضوں کے استعمال اور ان میں کرپشن کی بھی تحقیقات کرے گا۔قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اب تک ان پر ملک کو بحران سے نکالنے کا دباؤ تھا لیکن اب وہ ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا تھاکہ انکوائری کمیشن کے ذریعے پتا لگائیں گے، یہ 24 ہزار ارب روپے کا قرضہ کیسے چڑھا، قوم کو پتا ہونا چاہیے کہ انہوں کے ملک کےساتھ کیا کیا، میری جان بھی چلی جائے ان چوروں کو نہیں چھوڑوں گا، پاکستانی قوم کا مجھ پر اعتماد ہے، ایف بی آر کو ٹھیک کروں گا۔

واضح رہےحسین اصغر سابق پولیس افسر ہیں اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔

مزید :

قومی -