بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی کھلاڑیوں پر بڑی پابندی لگا دی گئی

بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی کھلاڑیوں پر بڑی پابندی لگا دی گئی
بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی کھلاڑیوں پر بڑی پابندی لگا دی گئی

  


مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد شدید عوامی ردعمل کے باعث ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کی نقل وحرکت محدود کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم میں اختلافات اور گروپنگ کے چرچے قومی کھلاڑیوں کے لندن پہنچنے کے بعد بھی جاری ہیں، شدید عوامی ردعمل کے بعد ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کی نقل وحرکت بھی محدود کردی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم میں گروپنگ اور اختلافات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیاہے۔

ترجمان پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ ایسی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں، تمام کھلاڑی سرفراز احمد کی قیادت میں متحد اور آئندہ میچوں میں بہترین پرفارمنس دینے کیلئے تیار ہیں، کرکٹرز لندن میں منگل اور بدھ کو آرام کریں گے۔ ٹیم اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے پہلے جمعرات کو لارڈز میں اپنا پریکٹس سیشن کرے گی۔

مزید : کھیل