پاکستان نے چیمپینز ٹرافی کے فائنل کے بعد اب تک 42 ون ڈے انٹرنیشنل کھیل کر کتنے جیتے اور کتنے ہارے؟ جان کر آپ بھی اپنا سر پکڑ لیں

پاکستان نے چیمپینز ٹرافی کے فائنل کے بعد اب تک 42 ون ڈے انٹرنیشنل کھیل کر کتنے ...
پاکستان نے چیمپینز ٹرافی کے فائنل کے بعد اب تک 42 ون ڈے انٹرنیشنل کھیل کر کتنے جیتے اور کتنے ہارے؟ جان کر آپ بھی اپنا سر پکڑ لیں

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءمیں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی ہے اور بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد تو شائقین کرکٹ خاصے سیخ پا ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم نے چیمپینز ٹرافی 2017ءکے فائنل میچ میں بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا تھا مگر اس کے بعد سے ون ڈے انٹرنیشنل میں خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکتی جس کا اندازہ ذیل میں دئیے گئے اعداد و شمار سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔

چیمپینز ٹرافی کے فائنل کے بعد قومی ٹیم نے اب تک 42 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں جن میں سے صرف 16 میچوں میں کامیابی حاصل کی اور ان میں سے بھی 12 میچ سری لنکا، زمبابوے، افغانستان اور ہانگ کانگ کے خلاف کھیل کر جیتے جبکہ 24 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑ اور 2 بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔

مزید : کھیل