سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اتنا اضافہ کہ پاکستانیوں کی پریشانی کی حد نہ رہے

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اتنا اضافہ کہ پاکستانیوں کی پریشانی کی حد نہ رہے
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اتنا اضافہ کہ پاکستانیوں کی پریشانی کی حد نہ رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی مارکیٹ میں ہونے والی مہنگائی کے باعث پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر مہنگا ہوکر 1350 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں ہونے والی مہنگائی کے اثرات پاکستان کی مارکیٹ میں بھی دیکھے گئے ہیں جہاں سونا 500 روپے کے اضافے سے 75 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔ دوسری جانب 10گرام سونا 430 روپے اضافے کے ساتھ 64 ہزار 730روپے کا ہوگیا ہے۔

فوٹو بشکریہ فلکر

مزید :

بزنس -