وزیر اعظم سے چیئر مین سینٹ کی ملاقات ، بڑا فیصلہ کرلیا گیا

وزیر اعظم سے چیئر مین سینٹ کی ملاقات ، بڑا فیصلہ کرلیا گیا
وزیر اعظم سے چیئر مین سینٹ کی ملاقات ، بڑا فیصلہ کرلیا گیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان سے چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات ، وزیر اعظم نے چیئر مین سینیٹ پر اعتماد کا اظہار کیا ، اپوزیشن کی جانب سے چیئر مین سینیٹ کوہٹانے کی کسی بھی کوشش کوناکام بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات ، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے چیئر مین سینیٹ پر اعتماد کااظہار کیا ۔ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ اپوزیشن کی جانب سے چیئر مین سینیٹ کو ہٹانے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا ۔

چیئر مین سینیٹ نے وزیر اعظم سے کہا کہ میر ے لئے کوئی فیورٹ نہیں ہے ، سب ارکان برابر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کو قانون کے مطابق اور سب کو ساتھ لیکر ایوان چلاتا ہوں۔وزیر دفاع پرویز خٹک ، شبلی فراز اور سینیٹر اورنگز یب خان اورکزئی بھی ا س موقع پر موجود تھے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی