کیا پی ٹی آئی نے بجٹ پاس کرانے کیلئے 5 ارب روپے کا ایک ووٹ خریدا؟

کیا پی ٹی آئی نے بجٹ پاس کرانے کیلئے 5 ارب روپے کا ایک ووٹ خریدا؟
کیا پی ٹی آئی نے بجٹ پاس کرانے کیلئے 5 ارب روپے کا ایک ووٹ خریدا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے واضح کیا ہے کہ بجٹ پاس کرانے کیلئے وفاقی حکومت ہارس ٹریڈنگ نہیں کر رہی۔ ان  کا کہنا ہے کہ  5 ارب روپے کا ایک ووٹ خریدنے کی بات پہلی بار سن رہا ہوں، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ بجٹ پاس کرانے کیلئے ووٹ خریدیں۔
کینال ویو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبے میں انصاف فراہم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ انصاف ملنے کے بعد لوگوں کی زندگی میں بہتری آئے گی۔ ماضی کی لوٹ مار کی وجہ سے ملک کا ہر ادارہ مقروض ہے، حکومت ماضی کی حکومتوں کے اقتصادی بحران کا سامنا کررہی ہے جس کے باعث وزیراعظم اور کابینہ نے اپنے اخراجات میں کمی کی ہے۔ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان پاکستانی سفیر کے گھر پر قیام کریں گے کیونکہ امریکہ کے ہوٹلوں میں قیام مہنگا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب نے اپنے کیسز کے فیصلوں کیلئے 40 سے 50 ججز کا مطالبہ کیا ہے، نواز شریف اور آصف زرداری پر مقدمات ان کی اپنی حکومتوں میں بنے، ملکی دولت لوٹنے والے عوام کے سامنے ہیں ۔ بڑے پیمانے پر چوری کا سراغ لگارہے ہیںنواز شریف اور آصف زرداری کو حساب دینا پڑے گا۔آپ دیکھیں گے کہ چند ماہ میں انقلابی تبدیلی آئے گی اور آئندہ چند سال میں پاکستان ترقی یافتہ سٹیٹ ہوگی۔ آپ کی چوریاں اور ڈاکے کبھی عوام سے چھپ نہیں سکتے، پاکستان میں لوگوں نے اربوں روپے گھروں میں چھپا رکھے ہیں، پاکستان کی آدھی سے زیادہ معیشت سیاہ معیشت ہے، ایمنسٹی سکیم 30 جون کو ختم ہوجائے گی۔
نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ 29 جون کو پاس ہوجائے گا 5 ارب روپے کا ایک ووٹ خریدنے کی بات پہلی بار سن رہا ہوں، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ بجٹ پاس کرانے کیلئے ووٹ خریدیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -