”بھارتی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘میں مرکزی کردار کی پیشکش ہوئی تھی لیکن پھر کرینہ کپور حاملہ ہو گئیں اور ۔۔۔“دانش تیمور کا انکشاف

”بھارتی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘میں مرکزی کردار کی پیشکش ہوئی تھی لیکن پھر ...
”بھارتی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘میں مرکزی کردار کی پیشکش ہوئی تھی لیکن پھر کرینہ کپور حاملہ ہو گئیں اور ۔۔۔“دانش تیمور کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )اداکار دانش تیمور نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ فلم ”ویرے دی ویڈنگ“میں کرینہ کپور کے ساتھ مرکزی کردار کی پیشکش ہوئی تھی۔انہوں نے بتا یا کہ کرینہ کپور کے مقابل مرکزی کردار اداکرنے کو فراخ دلی سے قبول بھی کرلیا تھا،بات اتنی آگے بڑھ چکی تھی کہ شوٹنگ کی تاریخیں اور پیسوں کے معاملات بھی طے پاگئے تھے لیکن عین موقع پر کرینہ کپور امید سے ہوگئیں اورفلم کی تاریخیں آگے بڑھ گئیں۔پاکستانی اداکار کا کہنا تھا کہ کرینہ کے بیٹے تیمور کی پیدائش کے بعد جب کرینہ شوٹنگ کے لیے تیار ہوئیں تو پاکستان اور بھارت کے درمیان کے درمیان صورتحال کشیدہ ہوگئی اور یوں وہ بالی ووڈ جاتے جاتے رہ گئے۔
واضح رہے کہ فلم ”ویرے دی ویڈنگ“ گزشتہ برس 31 مئی کو ریلیز ہوئی تھی جس میں کرینہ کپور، سوارا بھاسکر، سونم کپور اورشیکھا تلسانیہ نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، جب کہ کرینہ کے مقابل مرکزی کردار اداکار سومیت ویاس نے اداکیا تھا ۔

مزید :

تفریح -