وزیراعظم سے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر کی ملا قات

وزیراعظم سے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر کی ملا قات
وزیراعظم سے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر کی ملا قات

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان سے چین کے پیپلز لبریشن آرمی کی کمانڈر جنرل ہان ویگیونے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے علاقائی مسائل پر پاکستان کی حمایت پر چین کی تعریف کی ۔اس موقع پر وزیراعظم نے جنرل ہان ویگیو کو نشان امتیاز ملٹری ملنے پر مبارکباد دی اور اہم امور پر ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کرنے کو سراہا ۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین قریبی تعاون خطے میں امن و استحکام کے لیے اہمیت رکھتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سی پیک میں سماجی ،معاشی ترقی و تعاون مزید مضبوط بنانے کا خواہا ں ہے ۔اس موقع پر چینی جنرل ہان ویگیو نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اعزاز ملنا میرے لیے باعث فخر ہے ۔انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیاب کوششیں قابل تحسین ہیں ،پاکستان کا خطے میں امن و استحکام کے لیے کردار قابل تعریف ہے ۔چینی کمانڈر نے مزید کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنائے گا ۔

مزید : قومی