’میں اکیلا ہوں اور رہنے کے لئے کمرے کی تلاش ہے‘ آدمی نے انٹریٹ پر اشتہار لگایا تو اس کی گرل فرینڈ نے دیکھ لیا، پھر کیا ہوا؟

’میں اکیلا ہوں اور رہنے کے لئے کمرے کی تلاش ہے‘ آدمی نے انٹریٹ پر اشتہار ...
’میں اکیلا ہوں اور رہنے کے لئے کمرے کی تلاش ہے‘ آدمی نے انٹریٹ پر اشتہار لگایا تو اس کی گرل فرینڈ نے دیکھ لیا، پھر کیا ہوا؟

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک شخص نے خود کو کنوارہ بتا کر فیس بک پر ایک کمرہ کرائے پر لینے کا اشتہار دے ڈالا۔ یہ اشتہار اس کی گرل فرینڈ نے پڑھ لیا اور ایسا کمنٹ کیا کہ وہ شخص کسی کو منہ دکھانے لائق نہ رہا۔ میل آن لائن کے مطابق اس شخص نے ایڈلیڈ رینٹل پراپرٹی فیس بک پیج پر اشتہار دیا جس میں اس نے لکھا کہ ”مجھے لندن کے شمالی علاقے میں ایک کمرے کی ضرورت ہے۔ میں فل ٹائم جاب کرتا ہوں اور اچھا ریفرنس دے سکتا ہوں۔ میں کنوارا ہوں اور شراب یا کوئی اور منشیات استعمال نہیں کرتا۔ میں ہفتے کے 200پاﺅنڈ کرایہ دے سکتا ہوں۔“

یہ اشتہار پوسٹ ہونے کے محض 20منٹ بعد اس کی گرل فرینڈ نے اسے پڑھ لیا اور کمنٹس میں لکھا کہ ”تم کب سے کنوارے ہو گئے اور الگ رہنے کے لیے کمرہ تلاش کرنے لگے؟ تمہاری اس حرکت سے ایک بار پھر مجھے معلوم ہو گیا کہ خودغرض کون ہے۔ خود غرض تم ہو، میں نہیں۔ میں ہمارے اور ہمارے تین بچوں کے رہنے کے لیے گھر تلاش کر رہی ہوں اور تم اپنے لیے ایک کمرہ ڈھونڈ رہے ہو۔ یہ اشتہار دیتے ہوئے تمہیں ایک بار بھی میرا اور بچوں کا خیال نہ آیا؟“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -