امریکی اداکارہ کی اس تصویر میں ایسی کیا بات ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے شہری غصے سے آگ بگولا ہوگئے

امریکی اداکارہ کی اس تصویر میں ایسی کیا بات ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب ...
امریکی اداکارہ کی اس تصویر میں ایسی کیا بات ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے شہری غصے سے آگ بگولا ہوگئے

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اداکارہ بیلا حدید کی ایک تصویر نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو آگ بگولہ کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق بیلا حدید نے گزشتہ دنوں یہ تصویر اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی جس میں اس کی صرف ایک ٹانگ اور جوتا نظر آ رہا ہوتا ہے جو اس نے سامنے کی طرف اٹھا رکھی ہوتی ہے۔ کھڑکی کی دوسری طرف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے جہاز کھڑے ہوتے ہیں، جن پر دونوں ممالک کے جھنڈے بنے ہوتے ہیں۔

بظاہر اداکارہ اپنے پاﺅں سے ان جہازوں کو ٹھوکر مار رہی ہوتی ہیں۔ ان دونوں ممالک کے شہری یہ تصویر دیکھ کر آگ بگولہ ہو گئے کیونکہ ان کے نزدیک یہ ان کی قومی ایئرلائنز اور ان کے ملکی پرچموں کی توہین تھی۔ چنانچہ انہوں نے سوشل میڈیا پر اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ جب اداکارہ کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو اس نے ٹوئٹر پر آ کر دونوں ممالک کے شہریوں سے معافی مانگ لی۔ اس نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ”مجھ سے یہ غلطی ہوئی ہے۔ میں دانستہ طور پر کبھی کسی کے جذبات مجروح کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ اس غلطی پر میں بہت معذرت خواہ ہوں۔“

مزید : تفریح