عدالت میں اپنی موت سے چند لمحے قبل سابق صدر مورسی نے کون سے راز افشاں کرنے کی دھمکی دی؟ انتہائی حیران کن انکشاف

عدالت میں اپنی موت سے چند لمحے قبل سابق صدر مورسی نے کون سے راز افشاں کرنے کی ...
عدالت میں اپنی موت سے چند لمحے قبل سابق صدر مورسی نے کون سے راز افشاں کرنے کی دھمکی دی؟ انتہائی حیران کن انکشاف

  

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مصر کے سابق صدر محمد مورسی کی گزشتہ دنوں عدالت میں پیشی کے دوران ہی موت واقع ہو گئی۔ انہوں نے اپنی موت سے قبل 20منٹ تک جج سے بات کی۔ میل آن لائن کے مطابق اس دوران انہوں نے کہا کہ ”میں کئی راز فاش کر سکتا ہوں، اگر میں یہ راز اگل دوں تو آپ مجھے رہا کر دو گے لیکن میں ایسا نہیں کروں گا کیونکہ اس سے ملک کی سکیورٹی داﺅ پر لگ جائے گی۔“

اس بیان کے کچھ دیر بعد ہی محمد مورسی وہیں گر پڑے اور اس سے پہلے کہ انہیں ہسپتال منتقل کیا جاتا، ان کی موت واقع ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق67سالہ محمد مورسی الیکشن پیپرز میں جعل سازی کرنے کے جرم میں 7سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ وہ 2012ءمیں الیکشن جیت کر صدر منتخب ہوئے تھے تاہم ایک سال بعد ہی فوج نے ان کی حکومت کا خاتمہ کر دیا اور ان کے خلاف کئی مقدمات قائم کر دیئے گئے۔

مزید :

عرب دنیا -