اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کی سربراہی کون کرے گا ؟ مظہر عباس نے بتادیا

اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کی سربراہی کون کرے گا ؟ مظہر عباس نے بتادیا
اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کی سربراہی کون کرے گا ؟ مظہر عباس نے بتادیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان کا الیکشن کے وقت سے ہی ایک سٹینڈ رہا ہے ، اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کی سربراہی مولانا فضل الرحمان ہی کریں گے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو پتہ ہوتاہے کہ ان کے پیچھے کون کھڑا ہے کیونکہ ان کے پیچھے مولانا فضل الرحمان کے پیچھے ان کے جانثار ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا الیکشن کے وقت سے ہی ایک سٹینڈ رہا ہے ، اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کی سربراہی مولانا فضل الرحمان ہی کریں گے ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ بھی ان کی شرائط پر ہی نکلیں گی ۔

مزید : قومی