’میں اس سے پیار کرتی تھی، اور 6 سال بعد وہ مجھے چھوڑ کر واپس اپنی بیگم کے پاس چلا گیا‘

’میں اس سے پیار کرتی تھی، اور 6 سال بعد وہ مجھے چھوڑ کر واپس اپنی بیگم کے پاس ...
’میں اس سے پیار کرتی تھی، اور 6 سال بعد وہ مجھے چھوڑ کر واپس اپنی بیگم کے پاس چلا گیا‘

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں 6سال تک ایک شادی شدہ شخص کی داشتہ بن کر رہنے والی لڑکی نے بالآخر اپنی کہانی دنیا کو سنا دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق آسٹریلوی شہر میلبرن کی رہائشی اس خاتون نے بتایا ہے کہ ”میں اس شخص سے بہت پیار کرتی تھی اور سمجھتی تھی کہ وہ ہمیشہ میرا ہو کر رہے گا، لیکن وہ 6سال میرے ساتھ گزارنے کے بعد واپس اپنی بیوی کے پاس چلا گیا اور اس کے بعد میرے ساتھ کبھی کوئی رابطہ نہیں کیا۔“

خاتون کا کہنا تھا کہ ”میں جب پہلی بار اس سے ملی، تو میں جانتی تھی کہ وہ شادی شدہ ہے۔ تاہم اس نے مجھ سے کہا کہ ’میں اور تم ایک دوسرے کے لیے بنے ہیں، اور میں تمہیں چھوڑ کر کبھی اپنی بیوی کے پاس نہیں جاﺅں گا۔‘ میں اس پر اندھا اعتماد کرتی تھی، مجھے اس کی ہربات پر اعتبار تھا۔ کئی سال تک اس نے مجھے احساس بھی نہیں ہونے دیا کہ میں اس کی زندگی میں دوسری عورت تھی۔ مجھے یہی لگتا تھا کہ میں اس کی پہلی محبت ہوں لیکن میں غلط تھی۔ اتنا عرصہ میرے ساتھ گزارنے کے بعد بھی وہ اپنی بیوی کو نہیں بھولا تھا اور بالآخر اس کے پاس چلا بھی گیا۔ “

مزید :

ڈیلی بائیٹس -