لوگ سب سے زیادہ کس کی شکل کی فرمائش کرتے ہیں؟ جنسی گڑیائیں کرائے پر دینے والی خاتون نے انتہائی حیران کن راز بتادئیے

لوگ سب سے زیادہ کس کی شکل کی فرمائش کرتے ہیں؟ جنسی گڑیائیں کرائے پر دینے والی ...
لوگ سب سے زیادہ کس کی شکل کی فرمائش کرتے ہیں؟ جنسی گڑیائیں کرائے پر دینے والی خاتون نے انتہائی حیران کن راز بتادئیے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) جنسی گڑیاﺅں کی لت مغربی معاشروں کو بری طرح اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے ، جہاں اب یہ گڑیائیں خریدی ہی نہیں جاسکتیں بلکہ کرائے پر بھی لی جا سکتی ہیں۔ ان جنسی گڑیاﺅں کی خریدو فروخت اور کرائے پر دینے کا کام کرنے والی ایک خاتون نے ان گڑیاﺅں کی شکل کے متعلق مردوں کی پسند کے بارے میں اب ایک انتہائی حیران کن راز افشا کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق 35سالہ جیڈ سٹینلے نامی یہ خاتون لندن میں جنسی گڑیائیں فروخت کرتی اور کرائے پر دیتی ہے۔ وہ اپنے گاہکوں کی مرضی سے گڑیاﺅں کی شکل و شباہت بنواتی اور انہیں مہیا کرتی ہے۔

چینل فائیو سے بات کرتے ہوئے جیڈ نے بتایا ہے کہ ”زیادہ تر مرد فحش فلموں کی اداکاراﺅں جیسی گڑیاﺅں کی فرمائش کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ’ہارر‘ فلموں سے لے کر تمام طرح کی فلموں کی اداکاراﺅں کی شکل کی گڑیاﺅں کی بھی بہت فرمائش آتی ہے۔ حالیہ مہینوں میں جنسی گڑیائیں کرائے پر لینے والے مردوں کی شرح تیزی سے بڑھی ہے اور اب میرے ایسے بے شمار گاہک ہیں جو کہتے ہیں کہ وہ جنسی گڑیا کے بغیر زندگی کا سوچ بھی نہیں سکتے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -