مولانا فضل الرحمان نماز کا عمل جاری رکھیں ، ارشاد بھٹی کا صائب مشورہ

مولانا فضل الرحمان نماز کا عمل جاری رکھیں ، ارشاد بھٹی کا صائب مشورہ
مولانا فضل الرحمان نماز کا عمل جاری رکھیں ، ارشاد بھٹی کا صائب مشورہ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کا سربراہ مولانا فضل الرحمان کو بنایا جائے کیونکہ ان کی جانب سے بڑی بھاگ دوڑ کی ہے لیکن مولانا صاحب جس دن آپ نے سلام پھیرا ، آپ کے پیچھے کوئی نہیں ہوگا ، اس لئے آپ نماز کا عمل جاری رکھیں ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشادبھٹی نے کہا کہ اس وقت کھال بچاﺅ اور آل بچاﺅ کے کی تحریک کی سربراہی کا معاملہ ہے ، اگر سوال کا جواب مل جائے تو قوم کی تقدیر بدل جائے ۔

انہوں نے کہا کہ میرا سوال یہ ہے کہ رائیونڈ ملاقات میں پارٹی کا صدر کہاں تھا ؟ شہباز شریف اب تو لندن میں نہیں تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کا سربراہ مولانا فضل الرحمان کو بنایا جائے کیونکہ ان کی جانب سے بڑی بھاگ دوڑ کی ہے لیکن مولانا صاحب جس دن آپ نے سلام پھیرا ، آپ کے پیچھے کوئی نہیں ہوگا ، اس لئے آپ نماز کا عمل جاری رکھیں ۔

مزید : قومی