’239 مسافروں سے بھرے جہاز کے پائلٹ نے بیوی سے بے وفائی کی وجہ سے جہاز کریش کردیا‘

’239 مسافروں سے بھرے جہاز کے پائلٹ نے بیوی سے بے وفائی کی وجہ سے جہاز کریش ...
’239 مسافروں سے بھرے جہاز کے پائلٹ نے بیوی سے بے وفائی کی وجہ سے جہاز کریش کردیا‘

  

کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک)8مارچ 2014ءکو ملائیشین ایئرلائنز کی پرواز ایم ایچ 370کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے بحر ہند میں گر کر تباہ ہو گئی تھی اور اس میں سوار تمام 239افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ اب اس حادثے کی وجہ کے متعلق ایک حیران کن انکشاف سامنے آ گیا ہے۔ ایوی ایشن اور انٹیلی جنس کمیونٹیز میں یہ بات گردش کر رہی ہے کہ طیارے کو اس کے پائلٹ ظہیری احمد شاہ نے خود سمندر برد کیا تھا اور اس کی وجہ خود ظہیری شاہ کا اپنی بیوی سے بے وفائی کرنا تھا۔“

رپورٹ کے مطابق ایوی ایشن اور انٹیلی جنس حلقوں میں باتیں ہو رہی ہیں کہ پائلٹ نے اپنی بیوی کے ساتھ بے وفائی کی تھی جس کی وجہ سے وہ شدید ذہنی دباﺅ اور ڈپریشن کا شکار تھا۔ اس نے دوران پرواز معاون پائلٹ کو باہر نکال کر کاک پٹ کو اندر سے لاک کر لیا اور جہاز کو سمندر میں گرا تھا۔ ظہیری شاہ کے دوستوں کا بھی کہنا ہے کہ حادثے سے قبل اس کی بیوی کو اس کے ایک معاشقے کا علم ہو گیا تھا جس کی وجہ سے ان کی ازدواجی زندگی انتہائی ناخوشگوار جا رہی تھی اور ممکن تھا کہ دونوں کی طلاق ہو جاتی، بیوی کے ساتھ آئے روز کے جھگڑوں کی وجہ سے ظہیری شاہ شدید ڈپریشن کا شکار تھا۔ “

مزید :

ڈیلی بائیٹس -