صرف اس ایک ورزش کے ذریعے مردانہ کمزوری سے بچا جاسکتا ہے، ڈاکٹر نے مردوں کو مشورہ دے دیا

صرف اس ایک ورزش کے ذریعے مردانہ کمزوری سے بچا جاسکتا ہے، ڈاکٹر نے مردوں کو ...
صرف اس ایک ورزش کے ذریعے مردانہ کمزوری سے بچا جاسکتا ہے، ڈاکٹر نے مردوں کو مشورہ دے دیا

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)مردانہ کمزوری کی کئی مہنگی ترین ادویات مارکیٹ میں موجود ہیں لیکن اب ایک ماہر ڈاکٹر نے ایک ورزش کے ذریعے اس سے نجات کا انتہائی آسان طریقہ بتا دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ڈاکٹر شہزادی ہارپر نامی اس جنسی صحت کی ماہر کا کہنا ہے کہ مردوں کو جنسی کمزوری لاحق ہونے کی سب سے بڑی وجہ ڈپریشن اور ذہنی تناﺅ ہیں۔ اگر مرد ان سے نجات حاصل کر لیں تو وہ بہت حد تک جنسی کمزور سے بھی چھٹکارا پا لیں گے۔ سکواٹس (Squats)ایک ایسی ورزش ہے جو نہ صرف مردوں کو ڈپریشن سے نجات دلا سکتی ہے بلکہ اس سے ان کے جسم میں جنسی ہارمون ٹیسٹاسٹرون کی مقدار بڑھے گی اور ان کے عضو مخصوص کے اردگرد موجود پٹھے بھی مضبوط ہوں گے جو ان کی جنسی طاقت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ڈاکٹر شہزادی ہارپر کا کہنا تھا کہ ”جو مرد باقاعدگی سے ورزش کرتے اور اپنے جسم کو متناسب رکھتے ہیں انہیں جنسی کمزوری کا عارضہ لاحق ہونے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں۔ میں جنسی کمزوری کے شکار مردوں کو مشورہ دوں گی کہ وہ دیگر ورزشوں کے ساتھ عضو مخصوصہ سے منسلک پٹھوں کی ورزش بھی لازمی کریں، سکواٹس انہی پٹھوں کی ورزشوں میں سے ایک ہے۔ اس ورزش میں آپ کو ایسے ہوا میں بیٹھنا ہوتا ہے جیسے آپ کرسی پر بیٹھے ہوئے ہوں اور یہ عمل بار بار دہرانا ہوتا ہے۔ چند ہفتے تک یہ ورزش کرنے سے جنسی کمزوری کے شکار مردوں کو خاطرخواہ فائدہ ہو گا۔“

مزید : تعلیم و صحت