بھارت سے ہار کے بعد باکسر عامر خان نے پاکستانی ٹیم کو بڑی پیشکش کردی

بھارت سے ہار کے بعد باکسر عامر خان نے پاکستانی ٹیم کو بڑی پیشکش کردی
بھارت سے ہار کے بعد باکسر عامر خان نے پاکستانی ٹیم کو بڑی پیشکش کردی

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت سے شکست کے بعد پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بڑی پیشکش کر دی ہے۔ یاہو نیوز کے مطابق عامر خان نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو پیشکش کی ہے کہ وہ اس کے کھلاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے مدد کر سکتے ہیں اور ڈائٹ ٹپس بھی دے سکتے ہیں۔

عامر خان کا کہنا ہے کہ ”پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجہ کھلاڑیوں میں فٹنس کی کمی ہے۔ کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ بہت زیادہ ہے لیکن فٹنس کے حوالے سے انہیں مناسب رہنمائی نہیں ملتی اور نہ ہی ڈائٹ کے حوالے سے انہیں زیادہ آگاہی ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں وہ اچھی کارکردگی نہیں دکھا پاتے۔ اگر پاکستانی ٹیم چاہے تو مجھے اس کے کھلاڑیوں کو فٹنس اور ڈائٹ کے متعلق کچھ مشورے دینے میں خوشی محسوس ہو گی۔ میں انہیں بتاﺅں گا کہ انہیں فٹ کیسے رہنا ہے اور خوراک وتربیت کے حوالے سے کیسا نظم و ضبط اپنانا ہے۔“

مزید : کھیل