اس دلہن کو شادی پر اس کے باپ نے دنیا کا سب سے مہنگا تحفہ دے دیا
ہانگ کانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے ایک ارب پتی باپ نے اپنی بیٹی کو اس کی شادی پر دنیا کا مہنگا ترین تحفہ دے دیا۔ شنگھائسٹ کے مطابق اس 28سالہ دلہن کا نام سبرینا ہے جو ارب پتی شخص سٹینلے ہو کی بیٹی ہے۔ سٹینلے چین کے نیم خودمختار علاقے مکاﺅ میں کیسینو کے کاروبار کا بے تاج بادشاہ ہے۔ میکاﺅ میں اس کے 19کیسینو ہیں۔ اس نے اپنی بیٹی کو شادی پر 6کروڑ 40لاکھ ڈالر (تقریباً 10ارب روپے)مالیت کا عالیشان گھر خرید کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سٹینلے نے چار شادیاں کر رکھی ہیں جن سے اس کے 17بچے ہیں۔ سبرینا اس کی چوتھی بیوی سے 1990ءمیں پیدا ہوئی تھی۔ سبرینا 2018ءمیں 21سالہ تھامس ژن سے ملی تھی اور دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہو گئی۔ اب ان دونوں کی منگنی ہو چکی ہے اور منگنی پر ہی سٹینلے نے بیٹی کو شادی کا تحفہ دے دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سبرینا اور تھامس جلد شادی بھی کرنے والے ہیں۔