ن لیگ اور پیپلز پارٹی کس سے خوفزدہ ہیں؟سلیم صافی نے واضح کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ اس وقت پیپلز پارٹی ڈر رہی ہے کہ کہیں ن لیگ اپوزیشن کے دباﺅ کواستعمال کرکے ڈیل نہ کرلے اور ن لیگ بھی اس بات سے خوفزدہ ہے ،یہ دونوں بڑی جماعتوں ایک دوسرے سے خوفزدہ ہیں ۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ ابھی تک جو حالات دکھائی دیتے ہیں ، اس سے لگتاہے کہ یہ اپوزیشن کے گرینڈ لائنس کی قیادت کا یہ بھاری بوجھ مولانا فضل الرحمان کے نا تواں کندھوں پر ہی آئے گا ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو نزدیک لانے میں مولانافضل الرحمان کا کردار رہاہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پیپلز پارٹی ڈر رہی ہے کہ کہیں ن لیگ اس دباﺅ کواستعمال کرکے ڈیل نہ کرلے اور ن لیگ بھی اس بات سے خوفزدہ ہے ،یہ دونوں بڑی جماعتوں ایک دوسرے سے خوفزدہ ہیں ، اس لئے لگتایہ ہے کہ اپوزیشن کے گرینڈ لائنس کی قیادت کرنے کا بوجھ مولانا فضل الرحمان پر ہی آئے گا ۔